وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔
کابینہ اجلاس میں حج پالیسی 2023 پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی غور ہو گا۔ کابینہ اجلاس کا ایجنڈا شام تک جاری ہونے کا امکان ہے۔