Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے لندن سے پاکستان واپسی ایک بار پھر مؤخر کر دی

وزیراعظم شہباز شریف نے لندن سے پاکستان واپسی ایک بار پھر مؤخر کر دی
November 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہبازشریف نے لندن سے پاکستان واپسی ایک بار پھر مؤخر کر دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں مزید ایک روز قیام بڑھا دیا۔ انہوں نے آج رات لندن سے لاہور کے لیے روانہ ہونا تھا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی اب کل وطن واپسی متوقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن قیام کے دوران نواز شریف سے اب تک پانچ ملاقاتیں ہوچکی ہیں، گزشتہ روز بھی ملاقات ہوئی، انکی واپسی پر صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کردی، جس پر شہباز شریف جواب دیتے روانہ ہوئے کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے مطابق ہوگی۔