Wednesday, May 1, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے فکس ٹیکس معطل کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے فکس ٹیکس معطل کردیا
August 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے فکس ٹیکس معطل کردیا، نیا لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے شرح سے زیادہ فکس ٹیکس لاگو کرنے پر انکوائری کا حکم دیدیا۔ فکس ٹیکس وصولی کے نئے لائحہ عمل کیلئے تاجر نمائندوں کو مشاورت میں شامل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم نے فوری طور پر غریب طبقے کیلئے بجلی نرخوں میں کمی کا مؤثر طریقہ وضع کرنے کی بھی ہدایت کردی۔