وزیراعظم شہباز شریف نے فائرنگ کے واقعہ کی فوری انکوائری رپورٹ طلب کر لی
اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانوالہ کے اللہ والا چوک پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حوالے سے فوری انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔
وزیر اعظم آفس نے کہا، "وزیراعظم نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔"
وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانولہ میں فائرنگ کے واقعے پر دورہ چین سے متعلق آج ہونے والی اپنی پریس کانفرنس موخر کر دی ہے۔
چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی عمران خان کے پر حملے کی شدید مذمت
ادھر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
چیئرمین سینٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سنیٹر فیصل جاوید سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا اور واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔