Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے 8 معاونین خصوصی کو پورٹ فولیو دے دیئے

وزیراعظم شہباز شریف نے 8 معاونین خصوصی کو پورٹ فولیو دے دیئے
October 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے 8 معاونین خصوصی کو پورٹ فولیو دے دیئے، کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوابزادہ افتخار کو اُمورِکشمیر اور گِلگت بلتستان، مہر ارشاد کو بین الاصوبائی رابطہ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ رضا ربانی کھر کامرس، مہیش کمار ملانی کو نیشنل ہیلتھ سروسز کا قلمدان دیا گیا۔

فیصل کریم کنڈی غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ اور سردار سلیم حیدر اوورسیز پاکستانیوں کے معاون خصوصی مقرر کردئیے گئے۔ تسنیم احمد قریشی انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن اور محمد علی شاہ کو آبی ذخائر کے قلمدان سونپے گئے۔