Tuesday, October 4, 2022

وزیراعظم شہباز شریف کی 200 یونٹ تک بجلی صارفین کو فوری ریلیف دینے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی 200 یونٹ تک بجلی صارفین کو فوری ریلیف دینے کی ہدایت
August 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے 200 یونٹ تک بجلی صارفین کو فوری ریلیف دینے کی ہدایت کر دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی کے صارفین کے مسائل کے حل کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بجلی کے زائد بلوں کی تصیح سے متعلق بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ صارفین کیلئے ریلیف پیکیج پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ایک کروڑ 66 لاکھ صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دیئے گئے ریلیف کے تحت بلز کی تصحیح جاری ہے۔

وزیرِ اعظم نے بجلی کے صارفین کی شکایات دور کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کرتے ہوئے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ شہباز شریف نے کہا 200 یونٹ تک کے بجلی صارفین کے بلز میں اعلان کردہ ریلیف کو 24 گھنٹے میں شامل کیا جائے۔

وزیراعظم نے ریلیف کے اقدامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلز کی تصحیح کیلئے ڈسکوز کا اسٹاف 24 گھنٹے کام کرے اور بلز جمع کروانے کیلئے بنکس آئندہ دنوں میں کھلے رکھے جائیں۔