Saturday, July 27, 2024

وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کا دوروزہ دورہ مکمل کرکے لاہور پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کا دوروزہ دورہ مکمل کرکے لاہور پہنچ گئے
January 13, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کا دوروزہ دورہ مکمل کرکے لاہور پہنچ گئے۔

وزیراعظم کو متحدہ عرب امارات کے وزیر اقتصادی امور نے الوداع کیا، روانگی سے قبل یو اے ای کے وزیر  ٹالرینس شیخ نہیان بن مبارک نے شہباز شریف سےملاقات کی۔

دونوں اطراف نے اقتصادی رابطے مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم سے ابو ظہبی چیمبر آف کامرس کے وفد نے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں شہباز شریف نے کہا یو اے ای کو ایک اہم اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت دار سمجھتے ہیں، ابوظہبی چیمبر آف کامرس نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔