Friday, April 26, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن روانگی

وزیراعظم شہباز شریف کی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن روانگی
September 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف لندن کیلئے روانہ ہوگئے، برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی بڑے بھائی نوازشریف سے اہم ملاقات کل لندن میں ہوگی، ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے 19 ستمبر کو لندن سے نیویارک روانہ ہونگے۔