اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں، وزیرِاعظم کوپ کانفرنس میں مصر گئے تھے، پھر وہاں سے لندن گئے۔ وزیرِاعظم 9 نومبر کو 2 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچے تھے جہاں وہ 11 نومبر کی شام طبیعت کی خرابی کے باعث وطن روانہ نہیں ہو سکے تھے۔ طبیعت کی خرابی اور دیگر مختلف مصروفیات کی وجہ سے ان کے دورے میں توسیع ہوئی۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف نے میاں نواز شریف اور مریم نواز سے سیاسی صورتِ حال پر مشاورت بھی کی۔