Saturday, May 18, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کی تحریک انصاف کیخلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی تحریک انصاف کیخلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت
December 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کیخلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی بیانیہ پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومتی اور سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی بیانیے پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کوتاہوں کو اُجاگر کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر بھی حکومتی موقف اُجاگر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔