Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کی سوشل میڈیا پر ایک اور مبینہ آڈیو لیک

وزیراعظم شہباز شریف کی سوشل میڈیا پر ایک اور مبینہ آڈیو لیک
October 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کی سوشل میڈیا پر ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی۔

آڈیو میں معاونین خصوصی کے عہدوں سے متعلق گفتگو کی گئی۔ نامعلوم شخص نے کہا پیپلزپارٹی والے معاون خصوصی سے متعلق شیئر مانگ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا ہاں بلاول نے بات کی تھی۔

مبینہ آڈیو میں نامعلوم شخص نے مزید کہا کہ پھر جے یو آئی اور ایم کیو ایم بھی  حصہ مانگے گی۔ متحدہ کے ایک بندے کا نام ملک احمد بتا رہے ہیں کہ ساری ڈیل کرانے میں اس کا بڑا اہم کردار تھا۔