Tuesday, September 26, 2023

وزیراعظم شہباز شریف کی سمرقند میں معروف محدث امام بخاریؒ کے مزار پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف کی سمرقند میں معروف محدث امام بخاریؒ کے مزار پر حاضری
September 16, 2022 ویب ڈیسک

سمرقند ( 92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے سمرقند میں معروف محدث امام بخاریؒ کے مزار پر حاضری دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کے روز ابو عبداللہ محمد بن اسماعیل البخاریؒ جنہیں عرف عام میں امام بخاری کہا جاتا ہے کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کو مقامی حکام نے مزار کے مختلف مقامات سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور ایس اے پی ایم عتیق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔