Thursday, April 18, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کی قطری ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف کی قطری ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
August 24, 2022 ویب ڈیسک

دوحہ (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کی قطری ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر کے شہر دوحہ میں قطری ہم منصب شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی سے ملاقات کی ہے ۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ  خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے  تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں  تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے عالمی برادری  پر افغان عوام کی  حمایت بڑھانے   پر زور دیا۔ وزیر اعظم شہبازشریف  نے کہا  پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی قریبی  ہم آہنگی  رکھتے  ہیں۔ وزیراعظم نے قطر میں مقیم پاکستانیوں کی دیکھ بھال پر قطری قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے قطر کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی پر مبارکباد دی۔