Wednesday, April 24, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کی قوم سے سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل

وزیراعظم شہباز شریف کی قوم سے سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل
August 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کی قوم سے سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل کردی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ملک میں بارشوں کا 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ہر جاں بحق فرد کے خاندان کو 10 لاکھ اور سیلاب متاثرہ فیملی کو 25  ہزار روپے نقد ادائیگی جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے 80 ارب روپے سے زائد درکار ہیں، مصیبت زدہ بھائیوں کی انصار مدینہ کی طرح مدد کریں اور دل کھول کر عطیات جمع کرائیں۔

2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب میں دل کھول کر عطیات دینے پر قوم کے جذبے کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ متاثرہ بھائیوں کی مدد کے لیے اسی جذبے کی ضرورت ہے۔