Friday, May 3, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کی پارٹی رہنماؤں کو ناراض ارکان کو جلد منانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی پارٹی رہنماؤں کو ناراض ارکان کو جلد منانے کی ہدایت
January 8, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پنجاب کی سیاسی صورتحال اور اعتماد کے ووٹ کا معاملہ پر وزیراعظم شہباز شریف نے ناراض ارکان کو جلد منانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو آزاد ارکان سے بھی رابطے تیز کرنے کا کہہ دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا گورنر کا اقدام آئینی ہے یہ پہلو عدالت میں اجاگر کیا جائے۔

گزشتہ روز شکرگڑھ سے منتخب ہونیوالے ناراض رکن اسمبلی مولانا غوث الدین نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن میں واپسی کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے پارٹی انتخابات رواں ماہ کرانے کی ہدایت کردی۔