قومی ٹیم کی کامیابی پر صدر مملکت عارف علوی اوروزیراعظم شہباز شریف نے مبارکباد
اسلام آباد (92 نیوز) – قومی ٹیم کی کامیابی پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اوروزیراعظم شہباز شریف نے مبارکباد دی۔
صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی بڑی کامیابی پر قوم کو بھی مبارکباد دی۔
Big moment. Congratulations to all of you. Well played, Pakistan 🇵🇰 … and Netherlands :)
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 6, 2022
اتوار کے روز ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم نے لکھا کہ آج کی جیت تاریخی لمحہ ہے۔ پاکستان کو جیت پر بہت بہت مبارکباد ہو!
انہوں نے مزید لکھا کہ میں دل سے مانتا ہوں اور صرف کرکٹ میں ہی نہیں، ہم ہر دوسرے میدان میں بھی واپسی کریں گے۔
ادھر وزیراعلیٰ پنجاب چوھدری پرویز الہٰی نے بھی قومی ٹیم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارک باد کا پیغام دیا، کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمدہ کھیل پیش کیا۔ قوم کی دعائیں ساتھ ہیں، پاکستان ورلڈ کپ جیتے گا۔
دوسری جانب وزیرِکھیل پنجاب ملک تیمور نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں رسائی پر مبارکباد دی۔ اُن کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے آج بہترین کرکٹ کھیلی ہے، سیمی فائنل مرحلے میں بہترین حکمت عملی اور محنت سے مقابلہ کریں۔ انشاءاللہ ایک بار پھر آسٹریلیا میں ورلڈ کپ کی فتح نظر آرہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔