Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، قومی و سیاسی امور کے بارے میں تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، قومی و سیاسی امور کے بارے میں تبادلہ خیال
November 10, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف اچانک لندن پہنچ گئے۔ نواز شریف سے ملاقات میں قومی و سیاسی امور اور اہم تعیناتی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مصر سے واپسی پر وزیراعظم شہباز شریف اچانک لندن جا پہنچے۔ وزیراعظم کے یوں اچانک لندن جانے پر افواہوں کا بازار گرم ہو گیا۔ لندن میں وزیراعظم شہباز شریف نے ن لیگی قائد میاں محمد نواز شریف سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات میں مریم نواز اور سلیمان شہباز بھی شریک ہوئے ۔

لندن میں حسین نواز کے دفتر ایون فیلڈ آمد پرشہباز شریف نے میڈیا کا سامنا کیا لیکن کچھ سوالوں کا جواب دئیے بغیر اندر چلے گئے۔

واپسی پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو پاکستان کی نیوزی لینڈ کےخلاف شاندار جیت کی مبارکباد پیش کی ، بولے فیملی ملاقات تھی ، بیٹوں ، بھتیجوں کےساتھ کھانا کھایا۔ یہاں بھی انہوں نے صحافیوں کےسوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا۔

ملک میں جاری سیاسی ہلچل، اہم تعیناتی سمیت شہباز شریف نے صحافیوں کے کسی بھی سوال کا جواب نہ دیا تاہم گپ شپ ضرور کی ۔