Friday, March 29, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کی مریم نواز اور صفدر کو بریت پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کی مریم نواز اور صفدر کو بریت پر مبارکباد
September 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے مریم نواز اور صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر مبارکباد دی۔

ٹویٹ میں شہباز شریف نے لکھا کہ مریم نواز کی بریت نام نہاد احتسابی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے۔ وزیراعظم نے مریم نواز کو فون کرکے بھی مبارکباد دی۔

مریم نواز کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی ہوئی۔ وزیر اعظم نے مریم نواز کو مبارکباد دی اور کہا بہت بہت مبارک ہو اللہ نے کرم کیا۔ نواز شریف بھی اللہ کے کرم سے جلد بری ہونگے۔