Monday, May 6, 2024

وزیراعظم اور آرمی چیف نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی

وزیراعظم اور آرمی چیف نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی
January 30, 2023 ویب ڈیسک

پشاور (اے پی پی) - وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چف جنرل سید عاصم منیر  پیر کی شام لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور پہنچے جہاں انہوں نے ملک سعد شہید پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

.ایل آر ایچ پہنچنے پر نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور انجینئر امیر مقام، آئی جی پی کے پی معظم جاہ انصاری نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور صوبائی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

وزیراعظم نے ایل آر ایچ کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ وزیراعظم نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا ثبوت ہے حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان کیخلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔

خیبر پختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر جامع حکمت عملی اپنائیں گے۔