Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کی کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کی کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد
August 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں ارشد ندیم نے پاکستان کیلئے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا۔ ارشد ندیم کی محنت اور لگن ہمارے نوجوانوں کیلئے سبق ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے بھی ارشد ندیم کو مبارکباد دی، وہ بولے ارشد ندیم شاباش! قوم کو آپ پر ناز ہے۔