جنیوا (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کی جنیوا میں پارٹی قائد نواز شریف اور ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز سے ملاقات ہوئی، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مریم نواز کا گلے کا آپریشن ہونے پر خیریت دریافت کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف آج رات وطن واپس لوٹیں گے۔ وزیراعظم وفد کے ہمراہ جمعرات کو 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات جائیں گے۔
وزیراعظم کی یو اے ای قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی جس میں دو طرفہ تعلقات اور تجارتی امور پر بات چیت ہوگی۔