Wednesday, May 1, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر سے ملاقات، دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر سے ملاقات، دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو
November 2, 2022 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ چین کے دوران ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیان باہمی، خصوصاً اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی ہے۔

ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق دونوں ممالک کے مابین سی پیک سمیت کثیر جہتی تعاون بڑھانے اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف آج چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کرینگے جہاں دونوں وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہونگے۔ اسکے علاوہ مفاہمت کی متعدد یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری ، اسحاق ڈار،خواجہ سعد رفیق ، مریم اورنگزیب اور احسن اقبال سمیت وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ہمراہ ہیں۔