وزیراعظم شہباز شریف کی چودھری شجاعت سے ملاقات، پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے پر مشاورت

لاہور (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ قاف کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی ملاقات ہوئی، جس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی چودھری شجاعت حسین کے گھر آمد ہوئی، سربراہ قاف لیگ سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی، اس موقع پر پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔
اس سے قبل گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پنجاب حکومت بچانے کے حوالے تمام آپشنز پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ن لیگی رہنماء ملک احمد خان، عطاء اللہ تارڑ بھی شریک تھے۔