Friday, May 3, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کی بین الاقوامی کانفرنس کیلئے جنیوا روانگی

وزیراعظم شہباز شریف کی بین الاقوامی کانفرنس کیلئے جنیوا روانگی
January 8, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف بین الاقوامی کانفرنس کیلئے جنیوا روانہ ہوگئے، وفاقی وزرا بلاول بھٹو، اسحاق ڈار، شیری رحمٰن اور مریم اورنگزیب بھی ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف 9 جنوری کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ہمراہ ’’کلائمیٹ ریسیلینٹ پاکستان‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی شریک صدارت کے لیے اتوار کو جنیوا روانہ ہوئے۔

کانفرنس میں پاکستان بحالی اور تعمیر نو کے لیے فریم ورک ویژن کا خاکہ پیش کرے گا اور اس پر عمل درآمد کے لیے عالمی حمایت اور طویل المدتی شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا جائے گا۔

افتتاحی اعلیٰ سطحی افتتاحی حصے میں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے بارے میں سرکاری دستاویز کی نقاب کشائی کی جائے گی، اور شراکت داروں کے تعاون کے اعلانات کو نمایاں کیا جائے گا۔

وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ بھی کریں گے۔

کئی ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں، فاؤنڈیشنز اور فنڈز کے رہنما اور اعلیٰ سطحی نمائندوں کی کانفرنس میں شرکت کی توقع ہے۔