Wednesday, May 8, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کی بارکھان دھماکے کی مذمت، رپورٹ طلب

وزیراعظم شہباز شریف کی بارکھان دھماکے کی مذمت، رپورٹ طلب
February 26, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کی بارکھان دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، وزیراعلیٰ اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بارکھان دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ کا اظہار اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدری کیا۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد سزا سے بچ نہیں سکیں گے، ناحق خون بہانے والوں کو عبرت کی مثال بنائیں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان کے علاقے بارکھان میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، قیمتی جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا۔

صدر مملکت نے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔