Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کی ایک بار پھر میثاق معیشت کی پیشکش

وزیراعظم شہباز شریف کی ایک بار پھر میثاق معیشت کی پیشکش
August 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر میثاق معیشت کی پیشکش کردی۔

وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا پہلے اپوزیشن لیڈر کے طور پر پیشکش کی تھی، اب بطور وزیر اعظم پیشکش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی آزادی کے بغیر حقیقی آزادی غیر اہم ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے ملک کو معاشی محتاج بنایا، اب ملک کو معاشی خود انحصاری کے راستے پر لے کر جائیں گے۔ آج دیگر کئی بحرانوں کے ساتھ ساتھ ملک کو جذباتی بحران کا بھی سامنا ہے۔