Saturday, September 21, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کی افغان فورسز کی چمن میں آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کی افغان فورسز کی چمن میں آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی مذمت
December 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے افغان فورسز کی چمن میں آبادی پر بلااشتعال اور اندھادھند فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ پیغام میں کہا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ، افغان عبوری حکومت یقینی بنائے کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چمن کے علاقے میں افغان بارڈر فورسز کی بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہری شہید اور ایک درجن سے زائد شہری زخمی ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی فوجیوں نے "بلا اشتعال اور بلاامتیاز" فائرنگ کا جواب دیا۔

آئی ایس پی آر نے واقعے کو "غیر ضروری جارحیت" قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی فوجیوں نے "مناسب" لیکن "پیمانہ جواب" دیا اور دوسری طرف سے شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا۔