Tuesday, October 4, 2022

وزیراعظم شہباز شریف کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
April 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری مصروفیات کا آغاز کردیا۔

وزیراعظم ہاؤس آمد پر نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔ گارڈ آف آنر کے معائنے کے بعد شہباز شریف نے عملے سے مصافحہ کیا۔

شہباز شریف گزشتہ روز قومی اسمبلی سے 174 ووٹ لے کر پاکستان کے 23  ویں وزیراعظم منتخب ہوئے، ایوان صدر میں قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے شہبازشریف سے حلف لیا تھا۔