Wednesday, May 22, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کا صدر عارف علوی کو ٹیلی فون، عیدالاضحٰی کی مبارکباد دی

وزیراعظم شہباز شریف کا صدر عارف علوی کو ٹیلی فون، عیدالاضحٰی کی مبارکباد دی
July 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی کو ٹیلی فون کیا اور عیدالاضحٰی کی مبارکباد دی۔

دونوں قائدین کی جانب سے ایک دوسرے کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو سے بھی رابطہ ہوا، صوبے میں حالیہ بارشوں سے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو بھی ٹیلی فون کیا، عید کی مبارکباد پیش کی، تجارت، توانائی اور بجلی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔