Tuesday, April 16, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کا پولیو کے خاتمے کا عزم

وزیراعظم شہباز شریف کا پولیو کے خاتمے کا عزم
August 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے پولیو کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا پولیو ایک خطرناک مرض ہے ۔ ہمیں قوم کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔ پوری دنیا سے پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ پاکستان میں بھی پولیودم توڑ چکا تھا۔ بدقسمتی سے چندعلاقوں میں دوبارہ یہ بیماری آ گئی۔ سب لوگوں سے درخواست ہے پولیو ورکز کے ساتھ تعاون کریں۔

پولیو ورکرز آپ کے گھر آئیں تو 5 سال سے کم عمر بچوں کو قطرے لازمی پلائیں ۔ مہم کے دوران شہید پولیو ورکرز اور سکیورٹی فورسز کےجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔