وزیراعظم شہباز شریف کا کوپ 27 اجلاس میں ازالہ فنڈ کے قیام کا خیرمقدم
اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے کوپ 27 اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصان کے ازالے کیلئے فنڈ کے قیام کا خیرمقدم کیا ہے۔
The establishment of loss & damage fund at the UN climate summit is the first pivotal step towards the goal of climate justice. It is up to the transitional committee to build on the historic development. I appreciate @sherryrehman & her team for their contribution & hard work.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 20, 2022
وزیراعظم نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ شیری رحمان اور ان کی ٹیم کی کوششیں قابل تعریف ہیں، اب یہ عبوری کمیٹی پر منحصر ہے وہ تاریخی پیشرفت کو جلد از جلد آگے بڑھائے۔
یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا، بولے معاہدہ ٹوٹے ہوئے اعتماد کو بحال کرنے میں مددگار ہوگا۔