Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کا ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال کرنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال کرنے کا اعلان
August 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے کھلاڑیوں سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا، اپریل میں قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے یہ اقدام ملک میں کھیلوں کے فروغ اورنوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لئے اٹھایا ہے۔

کھلاڑیوں نے وزیراعظم سے اپنی بیروزگاری اور مسائل کے پیش نظر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔ ستمبر 2021 میں 30 مختلف کھیلوں میں ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کے بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں کھلاڑی بے روزگار ہوگئے تھے۔

کامن ویلتھ گیمز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ایتھلیٹس کے اعزاز میں تقریب کا بھی انعقاد ہوا، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کھلاڑیوں میں انعامی چیک تقسیم کیے اور کہا کہ ’’ کامن ویلتھ گیمز میں کھلاڑیوں نے پاکستان کا نام روشن کیا۔‘‘

وزیراعظم شہباز شریف نے اُمید ظاہر کی پاکستانی ایتھلیٹس اسی جذبے سے آگے بڑھیں گے۔