Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بہاولپور، مفت آٹا تقسیم کرنے کے پوائنٹس کا جائزہ

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بہاولپور، مفت آٹا تقسیم کرنے کے پوائنٹس کا جائزہ
March 26, 2023 ویب ڈیسک

بہاولپور (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے بہاولپور کا دورہ کیا، مفت آٹا تقسیم کرنے کے پوائنٹس کا جائزہ لیا۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ وزیر اعظم نے عباسیہ اسکول میں ڈسٹری بیوشن پوائنٹ کا معائنہ کیا اور عمل کے بارے میں دریافت کیا۔

انہوں نے مختلف لوگوں بالخصوص بوڑھوں اور خواتین سے بھی بات چیت کی اور ان کی شکایات سنیں۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو بزرگ اور جسمانی طور پر معذور افراد کا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا، شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس سے قبل وزیراعظم ان انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے لاہور، قصور اور سرگودھا جا چکے ہیں۔