Friday, April 26, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ازبکستان کامیاب رہا، خواجہ آصف

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ازبکستان کامیاب رہا، خواجہ آصف
September 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ازبکستان کامیاب رہا۔

خواجہ آصف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ملاقاتوں میں پاکستان کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا گیا۔ چین اور روسی صدور نے دورے کی دعوت دی۔ وزیراعظم نومبر کے پہلے ہفتے میں چین جائیں گے۔ روس کے دورے کی تاریخ کا اعلان بعد میں ہو گا۔ انہوں نے کہا ملک کے حالات چھ ماہ پہلے کی نسبت بہتر ہو چکے ہیں۔ آئندہ دنوں میں مہنگائی میں بھی کمی آئے گی۔ جان بوجھ کر سیاسی عدم استحکام کی فضا پیدا کرنے والے ناکام ہونگے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے عمران خان نے “میرا اقتدار واپس کرو” کی رٹ لگا رکھی ہے۔ عمران خان ہر معاملے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ نومبر میں وزیراعظم شہباز شریف تقرری کریں گے۔ آئینی فریضے کو موضوع بحث بنانے سے گریز کیا جائے۔ تمام جماعتوں سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔