Friday, September 20, 2024

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
November 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ترکیہ روانہ ہو گئے ہیں۔ ترجمان  کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور صدرطیب اردوان  پاک بحریہ کے لیے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی این ایس خیبر کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر  تبادلہ خیال اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران ترکیہ کی تاجر برادری کے وفد اور ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔