Tuesday, September 17, 2024

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر مصر پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر مصر پہنچ گئے
November 7, 2022 ویب ڈیسک

شرم الشیخ (92 نیوز) - وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ دورے پر مصر پہنچ گئے۔

شرم الشیخ ایئرپورٹ پر وزیراعظم شہبازشریف کا مصر کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارت خانے کے عملے نے استقبال کیا۔

وزیراعظم موسمیاتی تغیر سے متعلق کانفرنس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس کی سائیڈ لائن پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ادھر اقوام متحدہ کے تحت موسمیاتی سربراہی اجلاس مصر میں شروع ہوچکا ہے، شرکاء نے موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر غریب ممالک کو معاوضہ دینے کے لئے بات چیت پر اتفاق کیا ہے۔