Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے
September 15, 2022 ویب ڈیسک

تاشقند (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے۔ سمرقند ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

وزیر اعظم کے ہمرا ہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور طارق فاطمی بھی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سمرقند ایئر پورٹ سے حضرت خضر کمپلیکس گئے جہاں انہوں نے مسجد خضر کا دورہ کیا اور اسلام کاری موف کے مزار پر بھی حاضری دی۔

وزیراعظم  نے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں شروع کر دیں۔ وفد کی سطح پر تاجکستان کے صدر سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسی طرح ازبکستان کے صدر، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، ترک صدر رجب طیب اردوان بیلا روسی اور کرغستان کے صدور سے الگ الگ ملاقاتیں کرینگے۔

وزیراعظم ازبک صدر کی طرف سے سربراہان ممالک کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے۔