سکھر (92 نیوز) – وزیراعظم شہباز شریف اور یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا سندھ کا دورہ کیا۔
سکھر میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو سیلاب سے نقصانات اور بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا رواں سال غیرمعمولی بارشوں سے شدید نقصان ہوا، متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر ادویات، خیمے اور مچھردانیاں کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور انتونیو گوتریس کے ساتھ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت کابینہ ارکان اور اقوام متحدہ کا وفد بھی ہمراہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور انتونیو گوتریس لاڑکانہ اور جعفر آباد بھی جائیں گے جہاں سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے، متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ بھی لیں گے۔
اس سے قبل انتونیو گوتریس نے دنیا کو پیغام میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان ملوث نہیں لیکن متاثر ہوا، اندازے کے مطابق پاکستان کو 30 ارب ڈالر چاہئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا موجودہ سیلابی صورتحال سے پاکستان کا اکیلے نمٹنا مشکل ہے، ایسی صورتحال کسی اور ملک میں بھی پیش آسکتی ہے۔