اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر برائے کشمیر امور قمر زمان کائرہ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزارت اُمور برائے کشمیر و گلگت بلتستان کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن کی بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے امور پر بات چیت ہوئی۔