Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی لندن میں ملاقات، عمران خان کے لانگ مارچ پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی لندن میں ملاقات، عمران خان کے لانگ مارچ پر تبادلہ خیال
September 24, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ کو لندن میں اپنے بھائی اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ سے متعلق امور اور ملک کی موجودہ صورتحال کے بارے میں مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کی مجوزہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

اُنہوں نے پنجاب حکومت کے خاتمے کے اقدامات کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے نواز شریف اور اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق تاریخوں پر بھی غور کیا گیا۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نیویارک سے لندن پہنچ گئے۔ وہ کل (اتوار) کو پاکستان پہنچیں گے۔