Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وفد سمیت قطر کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وفد سمیت قطر کا دورہ کریں گے
August 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وفد سمیت قطر کا دورہ کریں گے۔ ایل این جی کے نئے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر گفتگو ہو گی۔

ذرائع کے مطابق قطر کے ساتھ پاکستان میں نئے توانائی ٹرمینلز کی تعمیر، موخر ادائیگیوں پر سہولیات پر بات ہو گی۔ وزیراعظم قطر میں پاکستانی افرادی قوت کی کھپت پر کلیدی بات چیت کریں گے۔ پاکستان میں قطر کی سرمایہ کاری، زراعت، غذائی سلامتی، ٹیکنالوجی کے مشترکہ منصوبوں پر بھی غور ہو گا۔ پاکستان اور قطر کے مابین تجارت میں وسعت، اعلی سطح وفود کے تبادلے، ویزا امور آسان بنانے پر بات ہو گی۔ قطر میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر بھی امور زیر بحث آئیں گے۔