لندن (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف آج وطن واپس پہنچیں گے، فیملی کے اصرار پر لندن میں دو دن قیام بڑھایا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی واپسی کو دونوں بھائیوں کے اختلاف سے نہ جوڑا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں دم توڑنے لگیں، وزیراعظم آج رات لندن سے واپس پاکستان پہنچیں گے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی لندن سے وطن واپسی میں تاخیر کو نواز شریف اورشہباز شریف کے درمیان اختلاف سے نہ جوڑا جائے۔ وزیر اعظم کو تھکاوٹ کی وجہ سے معمولی بخار ہوا تھا جسکی وجہ واپسی میں تاخیر ہوئی۔ اسکے علاوہ ویک اینڈ کی وجہ سے فیملی کے اصرار پر دو دن کا قیام بڑھایا تھا۔
ذرائع ن لیگ کا مزید کہنا ہے کہ ایک اہم اور حساس تقرری پر مشاورت مکمل کی جاچکی ہے۔اس میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگی۔ وطن واپسی پر اس حوالے سے باقاعدہ پراسس شروع کردیا جائے گا۔