وزیراعظم شہباز شریف 7 اور 8 نومبر کو مصر کا دورہ کریں گے
اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف سات اور آٹھ نومبر کو مصر کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی صدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات ہوگی، پاک مصر تعلقات میں بہتری پر بات چیت کی جائے گی۔
شہباز شریف موسمیاتی تغیر پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے، پاکستان اور مصر بطور چیئرمین اور نائب چیئرمین کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
سائیڈ لائن پر وزیراعظم شہباز شریف کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہے۔