اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہبازشریف 25 نومبر سے ترکیہ کا اہم دورہ کرینگے۔ دورے کے دوران پاک بحریہ کے لیے تیار کردہ ملجم کارویٹ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 25 نومبر سے ترکیہ کا اہم دورہ کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ ترکیہ کے دوران پاک بحریہ کے لیے تیار کردہ ملجم کارویٹ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔ فریگیٹ کا افتتاح وزیراعظم اور ترک صدر مشترکہ طور پر کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر طیب اردوان، ترک ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم ترکیہ میں بزنس کمینوٹی سے بھی خطاب کرینگے۔ ترکیہ روانگی سے قبل اہم تعیناتی کا معاملہ بھی وزیراعظم کے ایجنڈے میں شامل ہے۔