Sunday, April 28, 2024

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ کے بعد ترکیہ سے واپس وطن روانگی

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ کے بعد ترکیہ سے واپس وطن روانگی
November 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ کے بعد ترکیہ سے واپس وطن روانہ ہوگئے۔ روانگی سے قبل وزیراعظم نے ترک سرمایہ کاروں سے ملاقات کی اور ان کو یقین دلایا کہ ان کو پاکستان میں درپیش شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے سیلاب زدگان کی مدد پر ترک صدر اور عوام کے شکریہ ادا کیا، انہوں نے استنبول میں ہونے والی دہشت گردی کی حالیہ واردات کی بھی مذمت کی، ساتھ ہی شاعر مشرق علامہ اقبال کے دو اشعار بھی پڑھ کر سنائے۔

وزیر اعظم نے پاکستان واپسی سے قبل استنبول میں شہریوں سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر شہری شہبازشریف کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے۔

وزیراعظم شہبازشریف ترکی کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہوئے تو ترکی میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے وزیر اعظم کو الوداع کیا۔