اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے۔
وزیراعظم اقوام متحدہ کےتحت پسماندہ ممالک کی کانفرنس میں شرکت کریں گے، غریب ممالک کی ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر غور ہوگا۔ شہبازشریف کانفرنس میں شریک رہنماؤں اور وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
افتتاحی سیشن سے خطاب میں یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے امیرممالک سے غریب ملکوں کیلئے سالانہ پانچ سو ارب ڈالر مختص کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کے جال کی وجہ سے غریب ممالک کی معیشت تباہ ہوگئی، لوگوں کو کھانا بھی میسر نہیں۔