Friday, April 19, 2024

وزیراعظم شہباز اور نواز شریف کا رابطہ، عمران خان کے پاک فوج کیخلاف بیان پر گفتگو

وزیراعظم شہباز اور نواز شریف کا رابطہ، عمران خان کے پاک فوج کیخلاف بیان پر گفتگو
November 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان رابطہ ہوا، جس میں عمران خان کے پاک فوج کے خلاف بیان پر بات چیت کی گئی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف اور قائد ن لیگ نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں عمران خان کے بیانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نواز شریف نے کہا کہ قومی ریاستی دفاعی اداروں کے خلاف عمران خان نفرت پھیلا رہا ہے، آئی ایس پی آر کے بیان کی بنیاد پر حکومت تمام قانونی تقاضے پورے کرے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان فوج اور عوام کو آمنے سامنے لاکر خونی انقلاب کی باتیں کررہا ہے، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کہ عمران خان سکیورٹی رسک بن گیا اس کیخلاف کارروائی کررہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت عمران خان کے بیانات کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔