Friday, April 19, 2024

وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی فراہمی پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا

وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی فراہمی پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا
September 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات ہوئی۔

شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی فراہمی پر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے امدادی سرگرمیوں میں سعودی عرب کے سفیر کے اہم کردار کو بھی سراہا جنہوں نے ذاتی طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے ولی عہد کے ساتھ اپنی حالیہ ٹیلی فونک گفتگو کو یاد کیا اور کہا کہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی مشترکہ خواہش ہے۔ دوطرفہ تعلقات میں اضافے کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے وزیراعظم نے مختلف سطحوں پر باقاعدہ دوطرفہ تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے بھرپور حمایت کے اظہار پر مملکت کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔