پشاور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے پشاور میں گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں سیاسی اور امن وامان کی صورتحال اور انتظامی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کو مہنگائی کی روک تھام کے اقدامات اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان نے ترقیاتی منصوبوں کو معینہ مدت اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔