اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف سے نومنتخب چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں الگ الگ ملاقات کی۔
وزیراعظم نے دونوں افسران کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں افسران نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور کے ساتھ ساتھ داخلی و خارجی سلامتی اور سرحدی سلامتی پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان کا دفاع مزید مستحکم ہو گا۔
انہوں نے ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افسروں اور جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "آپ (دونوں اعلی افسران) کو آپ کی پیشہ ورانہ اور آپریشنل صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے منتخب کیا گیا ہے۔"